VUDESK

¤Virtual University Of Pakistan Network¤

ایک ایمان افروز واقعہ


اسلام کے ابتدائی دور میں آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجدِ نبوی میں کھجور کے ایک خشک تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر وعظ فرمایا کرتے تھے اور اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کافی دیر کھڑے رہنا پڑتا۔


صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ مشقت شاق گزری۔ ایک صحابی جس کا بیٹا بڑھئی تھا، نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے منبر بنانے کی درخواست کی تاکہ اُس پر بیٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دیا کریں۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس درخواست کو پذیرائی بخشی، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کے تنے کو چھوڑ کر اس منبر پر خطبہ دینا شروع کیا۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گذری تھی کہ اس تنے سے گریہ و زاری کی آوازیں آنے لگیں۔ اُس مجلسِ وعظ میں موجود تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے اُس کے رونے کی آواز سنی۔ آقا ئے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب یہ کیفیت دیکھی تو منبر سے اُتر کر اس ستون کے پاس تشریف لے گئے اور اُسے اپنے دستِ شفقت سے تھپکی دی تو وہ بچوں کی طرح سسکیاں بھرتا ہوا چپ ہو گیا۔

ابن ماجہ، 1 : 2455

اُس ستون کے بارے میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اﷲ عنہما کی روایت اس طرح ہے :

’’رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کھجور کے تنے کے ساتھ خطبہ ارشاد فرماتے تھے۔ جب منبر تیار ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُسے چھوڑ کر منبر پر جلوہ افروز ہوئے۔ اُس تنے نے رونا شروع کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُس کے پاس تشریف لے گئے اور اُس پر دستِ شفقت رکھا۔‘‘

ترمذي، الجامع الصحيح، 5 : 594، ابواب المناقب، رقم : 33627

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اﷲ عنہما تنے کی کیفیت بیان کرتے ہیں :

’’کھجور کے تنے نے بچوں کی طرح گریہ و زاری شروع کر دی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبرسے اُتر کر اُس کے قریب کھڑے ہو گئے اور اُسے اپنی آغوش میں لے لیا، اس پر وہ تنا بچوں کی طرح سسکیاں لیتا خاموش ہو گیا۔‘‘


بخاري، الصحيح، 3 : 1314، رقم : 23391
بيهقي، السنن الکبري، 3 : 195، رقم : 5489

حضرت انس بن مالک اور حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اللہ عنھم اُس تنے کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

’’ہم نے اُس تنے کے رونے کی آواز سنی، وہ اُس طرح رویا جس طرح کوئی اُونٹنی اپنے بچے کے فراق میں روتی ہے حتٰی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تشریف لا کر اُس پر اپنا دستِ شفقت رکھا اور وہ خاموش ہو گیا۔‘‘


بخاري، الصحيح، 3 : 1314، کتاب المناقب، رقم : 23392
دارمي، السنن، 1 : 30، رقم : 334

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم فرماتے ہیں :

لولم أحتضنه لحن إلی يوم القيامة.

ابن ماجه، السنن، 1 : 454، کتاب اقامة الصلوٰة والسنة فيها، رقم : 21415
احمد بن حنبل، المسند، 1 : 3363
ابن ابي شيبه، المصنف، 6 : 319، رقم : 431746
ابويعلي، المسند، 6 : 114، رقم : 53384
عبد بن حميد، المسند، 1 : 396، رقم : 1336

’’اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ستون کو بانہوں میں لے کر چپ نہ کراتے تو قیامت تک روتا رہتا۔‘‘

یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشتِ اقدس کے لمس کا اثر تھا کہ ایک بے جان اور بے زبان لکڑی میں آثارِ حیات نمودار ہوئے جس کا حاضرینِ مجلس نے اپنی

Views: 43

Comment

Join VUDESK for comments and conversations

Join VUDESK

Comment by ღ Alone Soul ღ on June 3, 2012 at 10:03am

@Feature

Comment by Sardar Muddasar (admin) on May 23, 2012 at 6:09am

Jazak Allah nice

Comment by Hina Kiran on May 23, 2012 at 5:53am
Jazak Allah so so nice
Comment by My Sweet Passion on May 21, 2012 at 12:07am

MashAllah very nice!

Comment by +!rha Butt+ on May 18, 2012 at 11:17pm

JazakAllah sido

Comment by ღ Alone Soul ღ on May 18, 2012 at 11:40am

thx Mubashar

Comment by ღ Alone Soul ღ on May 18, 2012 at 11:40am

thx fareena

Comment by syed mubashar on May 18, 2012 at 11:16am

subhanAlllah, salamat rahen AQQA ka chana wala

Comment by fareena jabeen on May 18, 2012 at 10:36am

niceeeee

*Member OF Week*

=======================

Popular Social Events

=======================

+ Member of the Day

+ Member of the Week

+ Member of the Month

+ Member of the Year

+ Miss VU

+ Mr VU

+ Gold Members

+ Vote for Miss VU

+ Vote for Mr VU

+ Members Points Table

+ Profile Points Allocation

+ Competition Corner

+ Our Fans Club

+ Certificate Winners

---------------------------------------

௵ Scholars Of Desk

 Gold Members

 MR VU,S

௵ MISS VU,S

 Members Of Month

 Team Members

 Moderators 

  ADMINS

ʭAdministrationʭ

Senior Admin : Yasmeen

VUDESK Owner : Ismail Shah

DMCA.com

VUDESK GROUPS

© 2013   Created by ʭIsmail Shahʭ.

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service

-->