All virtual University Subjects Groups (Click & Join Your Subject Group)
- ACC - Fundamentals of auditing and business
ACC311 ACC501
- ACF - (Accounting And Finance Related)
ACF619 ACFI619
- BNK - (Banking Related)
BNK601BNK603BNK604BNK619BNKI619
- COM - (Commerce Related)
COM619COMI619
CS - (Computer Sciences)
CS001 CS101 CS201 CS301 CS302 CS304 CS401 CS402 CS403 CS408 CS410 CS501 CS502 CS504 CS506 CS507 CS508 CS601 CS602 CS604 CS605 CS606 CS607 CS609 CS610 CS614 CS615 CS619 CS701 CS702 CS703 CS704 CS708 CS709 CS712 CS716 CS718 CS720 CS723
ECO - (Economics Related)
ECO401 ECO402 ECO403 ECO404
ENG - (English Related)
ENG001 ENG101 ENG201 ENG301 ENG401
ETH201 - Ethics (for Non-Muslims)
ETH201
- FIN - (Finance Related)
FIN611 FIN621 FIN622 FIN623 FIN624 FIN625 FIN630 FIN619
FINI619
HRM - (Human Resources Related)
HRM611 HRM619 HRMI619 HRM623 HRM624 HRM625 HRM627 HRM628
HRM619 HRMI619
ISL201 - Islamic Studies
ISL201
- IT - (Info Tech Related)
IT430
- MCM - (Mass Media Related)
MCM101 MCM301 MCM304 MCM310 MCM311 MCM401 MCM404 MCM411 MCM431 MCM501 MCM511 MCM514 MCM515 MCM516 MCM517 MCM520MCM531 MCM532 MCM601 MCM604 MCM610 MCM619 MCMI619
- MGMT - (Management Related)
MGMT510 MGMT611 MGMT623 MGMT625 MGMT627 MGMT628 MGMT629 MGMT630
- MGT - (Finance And Management Related)
MGT101 MGT111 MGT201 MGT211 MGT301 MGT401 MGT402 MGT411 MGT501 MGT502 MGT503 MGT504 MGT510 MGT520 MGT601 MGT602 MGT603 MGT604 MGT610 MGT611 MGT613 MGT619 MGTI619
MIS - (Project And Internship Report)
MIS619 MISI619
MKT - (Marketing Related)
MKT501 MKT610 MKT611 MKT621 MKT624 MKT625 MKT630 MKT619
MKTI619
MTH - (Maths Related)
MTH001 MTH101 MTH202 MTH301 MTH302 MTH401 MTH501 MTH601
MTH603
PAD - (Public Administration Related)
PAD619 PADI619
PAK301 - Pakistan Studies
PAK301
PHY - (Physics Related)
PHY101 PHY301
- PSC201 - International Relations
PSC201
- PSY - (Psychology Related)
PSY101 PSY401 PSY402 PSY403 PSY404 PSY405 PSY406 PSY407 PSY408 PSY409 PSY502 PSY504 PSY505 PSY510 PSY511 PSY512 PSY513 PSY514 PSY515 PSY610 PSY619 PSY631 PSY632 PSYI619
SOC - (Socialogy Related)
SOC101 SOC401
- STA - (Statistics and Research)
STA301 STA630

کامیابی کا سنہرا اُصول

کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ نے اپنے ملک کے سارے عقلمند اور دانا لوگ اکٹھے کئے اور اُن سے کہا: میں چاہتا ہوں کہ تم لوگ ایک ایسا نصاب ترتیب دو جس سے میرے ملک کے نوجوانوں کو کامیابی کے اصولوں کا پتہ چل جائے، میں ہر نوجوان کو اُسکی منزل کا کامیاب شخص دیکھنا چاہتا ہوں۔ یہ دانا لوگ مہینوں سر جوڑ کر بیٹھے اور ہزاروں صفحات پر مشتمل ایک کتاب لکھ کر بادشاہ کے پاس لائے۔ کتاب اپنے آپ میں ایک خزانہ تھی جس میں کامیابی کیلئے اصول و ضابطے، حکمت و دانائی کی باتیں، کامیاب لوگوں کے تجربات و قصے اور آپ بیتیاں و جگ بیتیاں درج تھیں۔ بادشاہ نے کتاب کی ضخامت دیکھتے ہی واپس لوٹا دی کہ یہ کتاب نوجوانوں کو کوئی فائدہ نہیں دے سکتی، جاؤ اور اسے مختصر کر کے لاؤ۔ یہ دانا لوگ کتاب کو ہزاروں صفحات سے مختصر کر کے سینکڑوں صفحات میں بنا کر لائے تو بھی بادشاہ نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ لوگ دوبارہ کتاب کو سینکڑوں صفحات سے مختصر کر کے بیسیوں صفحات کی بنا کر لائے تو بھی بادشاہ کا جواب انکار میں ہی تھا۔ بادشاہ نے اپنی بات دہراتے ہوئے اُن لوگوں سے کہا کہ تمہارے یہ قصے کہانیاں اور تجارب نوجوانوں کو کامیابی کے اصول نہیں سکھا پائیں گے۔ آخر کار مہینوں کی محنت اور کوششوں سے مملکت کے دانا لوگ صرف ایک جملے میں کامیابی کے سارے اصول بیان کرنے میں کامیاب ہوئے کہ:

جان لو کہ بغیر محنت کے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوا کرتی

پس اس جملے کو کامیابی کا سنہری اصول قرار دیدیا گیا۔ اور طے پایا کہ یہی اصول ہی ہمت اور جذبے کے ساتھ کسی کو کامیابی کے ساتھ منزل کی طرف گامزن رکھ سکتا ہے۔

پس میرے نوجوان ساتھیو اور کامیابی کی متلاشی بہنو! جان لو کہ کوئی بھی کامیابی بغیر محنت کے حاصل نہیں ہوا کرتی۔ بعض نوجوان آسان طریقوں سے نوکری حاصل کر لینے کو ہی کامیابی تصور کر لیا کرتے ہیں۔ پھر سالوں کے بعد کام کی زیادتی اور تنخواہ کی کمی کا رونا رو رہے ہوتے ہیں۔ تو کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہوتے ہیں؟ کیوں کہ انہوں نے بغیر محنت کے حاصل ہونے والی کامیابی کی خواہش کی تھی۔ اسی لئے تو کہا جاتا ہے کہ:

کامیابی کیلئے منتخب کئے ہوئے آسان اور مختصر راستے (شارٹ کٹس) ہمیشہ کم فائدے اور کم لذت دیا کرتے ہیں۔

اس کے بر عکس جو لوگ محنت اور مشقت کے ساتھ راتوں کو جاگ جاگ کر کام کیا کرتے ہیں اُن کی آمدنیاں اور فوائد تنخواہوں سے ہزار ہا درجے اچھی ہوا کرتی ہیں اور وہ ایک بہتر زندگی جیا کرتے ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ ہر عظیم مؤجد، شخصیت، کاریگر یا عالم نے اپنی راحت و آرام والی زندگی کو فنا کر کے ہی کامیابیاں حاصل کیں۔ تھامس ایڈیسن ایسے لوگوں میں سے ایک مثال ہے جس نے بلب کی موجودہ شکل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کرنے کیلئے ایک ہزار مرتبہ کوششیں کیں۔ اگر وہ اس قانون (جان لو کہ بغیر محنت کے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوا کرتی) پر اعتقاد رکھنے والے نا ہوتا تو شاید دس بار ناکامیوں کا منہ دیکھنے کے بعد اپنے نظریئے کو سمیٹ لیتا۔

اگر آپ اس سے بہتر مثال سننا چاہتے ہیں تو یہ لیجیئے:

سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم:

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوم کو اسلام پر لانے کیلئے کتنی کوششیں کیں؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوۃ حق کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے کتنی اذیتیں اور تکلیفیں اُٹھائیں؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے طنز و تشیع، استھزاء برداشت کیئے اور کتنے قبیح صفات سے تشبیہ دیئے گئے؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسے کیسے صبر کیئے؟

سرکار صلی اللہ علیہ وسلم تو ایسی نیند کو جانتے تک بھی نہیں تھے جس نیند سے ہم لطف اندوز ہوتے ہیں، اور اسی بے آرامی میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نہایت ہی شفقت کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کرتی تھیں: آپ( صلی اللہ علیہ وسلم) آرام کیوں نہیں کر لیتے؟ آپ سو کیوں نہیں جاتے؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: اے خدیجہ، نیندیں تو اب چلی گئیں۔ جی ہاں، یہ ہمت و استقامت اور اللہ پر یقین اور بھروسے کی داستان ہے۔ اور اسی کٹھن محنت کے نتیجہ میں ہی تو کامیابی اور فلاح ملا کرتی ہے۔

اور عمر بن عبدالعزیز کی بات بھی سُن لیجئے : اور جب اُس کے اھل خانہ اُن سے کہتے کہ ہمارے لئے تھوڑی سی فراغت نہیں نکالو گے؟ تو وہ کہتے تھے: کیسی فراغت ، کیسی فرصت اور کیسا آرام؟ اب تو شجرۃ طوبیٰ (جنت میں ایک درخت کا نام) کے نیچے بیٹھ کر ہی آرام ملے گا (یعنی جنت میں جا کر ہی آرام نصیب ہوگا)۔

امام احمد بن حنبل کی سیرت بیان کرتے ہوئے ابی زرعۃ لکھتے ہیں کہ: احمد (بن حنبل) دس دس لاکھ احادیث یاد رکھتے تھے۔ تو کیا یہ دس لاکھ احادیث سو کر اور عیش و آرام سے یاد ہو جاتی تھیں؟

محمد بن اسماعیل کہتے ہیں کہ احمد بن حنبل کا ہمارے پاس سے ایسے گزر ہوا کہ انہوں نے اپنی جوتیاں ہاتھوں میں اُٹھائی ہوئی تھیں اور وہ بغداد کے گلی کوچوں میں ایک درس سے نکل کر دوسرے درس میں جانے کیلئے بھاگتے پھرتے تھے۔

ابو حاتم الرازی کہتے ہیں کہ میں نے علم کے حصول کیلئے ڈھائی ہزار میل کا پیدل سفر کیا۔

اور اسی طرح ماضی و حاضر کی تاریخ کے صفحات پلٹتے جائیے، آپ دیکھیں گے کہ کامیاب لوگوں نے اپنی زندگی کے اوائل اور جوانی میں کس قدر کٹھن اور سخت محنت کی، مگر اس کے بعد وہ اپنی محنتوں کے ثمر سے بھی تو خوب بہرہ ور ہوئے۔ آج تاریخ جن لوگوں کے ناموں سے سجی ہوئی ملتی ہے اُن کی زندگیاں محنت سے عبارت ہیں، اور پھر اسی محنت کے ثمرات سے انہوں نے دنیا و آخرت میں (بإذن الله) کامیابی اور فلاح پائی۔

جی ہاں، یہ بھی یاد رکھئیے کہ جوانی میں آرام پرستی اور آسان راستوں (شارٹ کٹس) کا انتخاب سستی۔ لا پروائی اور کم ہمتی کی علامت ہے۔ بے شک اسی طرز سے زندگی گزاریئے مگر یہ یاد رکھیئے کہ نا تو آپ کسی تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہیں اور نا ہی کسی نے آپ کو یاد رکھنا ہے۔ آپکی زندگی ، آپکا وجود ، آپکا فنا ہوجانا اور آپکی موت اس دنیا کیلئے بے مقصد اور فضول ہے۔

اللہ تمہیں خیر و برکت سے نوازے اب بھی وقت ہے کہ اُٹھ کھڑے ہوں، ہمت کے اسلحہ اور عزم کی ڈھال اُٹھا کر، تھکن کو بھلا کر محنت کے ساتھ، تاکہ آئندہ کی زندگی خوشیوں کے ساتھ گزرے اور عظمت کے ساتھ موت کا سامنا ہو۔

Views: 44

Comment

Join VUDESK for comments and conversations

Join VUDESK

Comment by iqraashraf on February 5, 2012 at 6:18pm

thankssssssssss 4 beautiful sharing 

Comment by m.rohail akbar on February 1, 2012 at 11:16pm

Allahtala ap sub ko hadayat ki tufeeq ata farmay or mje b agar esy hi hamen zindagi me agay bharny ki tofiq ata farmay ameen.

Comment by My Sweet Passion on February 1, 2012 at 1:08am

MashAllah very nice!

Comment by Faheem Saqib on January 31, 2012 at 4:02pm

Nice sharing

Comment by +_HumraaZ_+ on January 31, 2012 at 2:07pm

thankssssssssssssss

Comment by Yasmeen(ADMIN) on January 31, 2012 at 2:00am

ISLAMIC STUFF VUDESK K RIGHT SIDE VUDESK GROUP HAI USMAIN SY ISLAMIC STUFF P CLICK KARAIN AUR HADEES,NAATAIN AUR DOSRI ISLAMI BATAIN RELATED GROUP MAIN RAKHAIN,

BLOG MAIN RAKHNAY KE SURAT MAIN APK WO BLOG DELET KARDEAY JAINGAY.THANKS.

HOPE U WILL CO-OPERATE.TC HAVE A NICE DAY

 

=======================

Virtual University Services

=======================

|*| VU TV
|*| VU SITES

|*| VU EMAIL

|*| VU RADIO

|*| VU ALUMNI

|*| VU LIBRARY

|*| HEC Recognised Universities
Created By
: Ismail Shah

Senior Admin : Saba Gul

Managment : Moderators

Powered bY eZiLine Developers

© 2012   Created by ¤iSmAiL sHaH¤.

Badges  |  Report an Issue  |  Terms of Service