اس تھڑیڈ میں آپ کو یہ بتانے جا رہا ہوں کہ فوٹو شاپ کے کسی بھی ورژن میں آپ اردو کیسے لکھ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ ان پیج کھولیں اور جو لکھنا چاہتے ہیں وہ ٹائپ کریں۔ جیسا کہ نیچے والی تصویر میں دکھایا ہے۔
اس کے بعد آپ ایرو والے ٹول کو کلک کر کے۔ فائل مینیو میں جائیں اور ایکسپورٹ پیج پر کلک کریں
آپ کے سامنے جو ونڈو آئے گی اس میں برائوز پر کلک کریں
اب اس فائل کا کوئی بھی نام رکھ دیں اور سیو ایز والے بٹن کو کلک کر کے Encapsulated post script files کو سلیکٹ کر کے او کے کا بٹن دبا دیں
اور دوبارہ او کے کا بٹن دبا دیں
اب فوٹو شاپ کھولیں اور ان پیج والی فائل آپ نے جس لوکیشن پر سیو کی تھی وہاں سے اسے اوپن کریں
اب جو ونڈو کھلی ہے اس میں او کے پر کلک کر دیں
آپ دیکھ رہے ہیں جو آپ نے ٹائپ کیا تھا ان پیج میں وہ بغیر کسی بیک گراونڈ کے آپ کے سامنے ہے یہاں سے کاپی پیسٹ کر کے کہیں پر بھی لگا لیں یا جیسے اسے یوز کرنا چاہتے ہیں کرلیں